گلاسگو۔ہندوستان کیلئے تمغے کے دعویدار سندھو،پاروپلی کشیپ اور آر وی گروسائی دت نے 20 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کی بیڈمنٹن مقابلے کے واحد جبکہ جوالہ گٹٹا اور اشونی پونپپا نے خواتین ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ دنیا کی 11 ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو کو ذرا بھی محنت نہیں کرنی پڑی، انہوں نے نیوزی لینڈ کی انا رینین کو 24 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-10، 21-9 سے شکست دی۔وہیں 22 ویں رینکنگ پر قابض کشیپ نے 38 منٹ تک چلے مقابلے میں ڈیرین لؤ کو 21-13، 21-14 سے شکست دی۔ گروسائی دت کو اگرچہ 67 منٹ تک پسینہ بہانا پڑا۔انہوں نے ملائیشیا کے چوگ وی فینگ کو 21-15، 8-21، 21-17 سے شکست دی۔عالمی چمپئن شپ کی کانسے فاتح سندھو کا سامنا کینیڈا کی مشیل لی سے ہوگا جبکہ دہلی کھیلوں کے کانسے کا تمغہ فاتح کشیپ انگلینڈ کے راجیو اوسیف سے بھڑیں گے۔گروسائی دت کا مقابلہ سنگاپور کے ڈیریک ووگ سے ہوگا جنہوں نے ایک دوسرے ہندوستانی ایس کو 50 منٹ تک چلے میچ میں 21-10، 12-21، 21-12 سے شکست دی۔خاتون طبقے میں پی سی تلسی نے ملیشیا کی جگ ای لی کو سخت چیلنج لیکن آخر میں انہیں 73 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-18، 19-21، 19-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جوالہ اور اشونی کی تجربہ کار جوڑی نے خواتین ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں 22 منٹ میں 21-10، 21-9 سے کراری شکست دی۔