نئی دہلی۔ ہندوستان کے معروف مرد بیڈمنٹن اسٹار پاروپللی کشیپ جمعرات کو جاری عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے جاری ترجیح ترتیب میں 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔کشیپ کو اس درجہ بندی میں ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال کشیپ اپنے کیریئر کے اب تک کے سب سے بلند مقام – چھٹے نمبر پر پہنچے تھے ۔ گزشتہ کچھ وقت سے کشیپ خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج 24 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے سوئس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے انہیں کچھ پوائنٹس ملے اور وہ 25 ویں سے 24 ویں پر پہنچ سکے ہیں ۔ اس درمیان ، آل انگلینڈ اوپن کے پہلے دور میں ہارنے کی وجہسے سری کانت کو د
و مقام کا نقصان ہوا ۔ وہ اب 22 ویں نمبر پر ہیں ۔ سنگلز میں سائنا نہوال اور پی وی سندھونے اپنی – اپنی ترجیح برقرار رکھی ہے ۔ سائنا آٹھویں اور سندھ نویں نمبر پر ہیں ۔ خواتین ڈبلز ، مرد ڈبلز اور مخلوط ڈبلز زمرے میں کوئی بھی ہندوستانی ٹاپ -25 میں شامل نہیں ہے ۔