کوپن ہیگن۔دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح پاروپللی کشیپ جرمنی کے دیتیر دومکے سے پہلے ہی دور میں ہار کر ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ سے باہر ہو گئے ہیں۔دنیا کے 27 ویں نمبر کے کھلاڑی کشیپ نے اس مہینے کی شروعات میں ہی گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی جیتا تھا۔انہیں ایک گھنٹے سات منٹ تک چلے پہلے دور کے مقابلے میں اگرچہ 24۔26، 21۔13، 18۔21 سے شکست جھیلنی پڑی۔ ہندوستان کے ارون وشنو اور ارپنا بالن نے پہلے دور میں برازیل کے کجو ارتھسو اور فیبیانا سلوا کو 21۔12، 21۔14 سے شکست دی۔اب ان کا سامنا جرمنی کے چھٹے سیڈ مائیکل فنچ اور برجٹ مشیلس سے ہوگا۔مرد ڈبلز زمرے میں پراو جیری چوپڑہ اور اکشے دیولکر نے ہانگ کانگ کے ین لگ چان اور یے لی کو 21۔19، 16۔21، 22۔20 سے شکست دی۔اب ان کا سامنا پانچویں ترجیح حاصل کہ جگ کم اور سا راگ کم کی کوریا کے جوڑے سے ہوگا۔ گزشتہ سال مئی میں دہلی میں تھامس کپ کے دوران دومکے سے ہارے کشیپ نے پہلے گیم میں 14۔10 کی سبقت بنا لی تھی لیکن اس کے بعد جرمن کھلاڑی نے شاندار واپسی کی۔