لکھنؤ(بیورو)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہا ہے کہ ریاست میں عام شہریوں کیلئے کفایتی شرحوں پر ان کی سہولت کے مطابق بہتر مکان بنانے کیلئے مزید بہتر منصوبہ تیار کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کومکان فراہم کرایا جا سکے۔ عمارت کی تعمیر کے وقت اس بات کا بھی دھیان رکھا جائے کہ وہ ہوادار، روشن داراور مضبوط ہوں۔ اس سے جہاں بجلی کی کھپت کم ہوگی وہیں قدرتی آب وہوا کا تجربہ بھی ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت مکمل طور سے پُر عزم ہو کر سماجوادی رہائشی اسکیم کے ذریعہ عام آدمی کے مکان کے مسئلہ کو دور کرنے کیلئے تیزی سے اور ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے ہاؤسنگ بورڈ کو ریاست کے باشندوں کے مفاد میں اپنی بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے ۵۰ویں سالگرہ منانے کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سمینار میں غیر ممالک سے آئے ماہرین اور ہاؤسنگ سیکٹر سے آئے نمائندوں کی جانب سے کم سے کم لاگت کے اچھے اور بجلی کی کم کھپت والے قدرتی طور سے ہوادار اور روشنی والے مکان تعمیر کرنے پر غور وفکر ضرور کی جائے تاکہ کم قیمتوں میں ل
وگوں کو اچھے سے اچھا معیاری مکان فراہم کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈرینج سسٹم کے بندوبست کو ہر حال میں دھیان میں رکھ کر رہی معیاری رہائشی کالونیاں بنائی جائیں تاکہ لوگوں کو رہنے کے بعد کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اندار گاندھی پرتشٹھان میں ڈیولپمنٹ آف ٹاؤن شپ کے موضوع پر منعقد انٹرنیشنل سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ وقت میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے کا کام ترجیحی بنیاد کے ساتھ رفتار پر ہے اس ایکسپریس وے کے دونوں طرف ہاؤسنگ محکمہ بہتر ٹاؤن شپ قائم کرنے کیلئے آراضی کی نشاندہی کر کے ایک بہتر منصوبہ بنائے جہاں پر لوگوں کیلئے سہولت سے آراستہ ٹاؤن شپ کا فروغ کیاجاسکے۔ لکھنؤ میں گومتی ندی کے دونوں کناروں پر کام جاری ہے ہاؤسنگ محکمہ کو وہاں بھی تعمیراتی کام میں امکانات کو ضرورنشانزد کر کے کام کے منصوبہ کو تیار کرنا چاہئے۔ انہوںنے اس موقع پر ہاؤسنگ بورڈ کے ذریعہ شائع میگزین کا اجراء بھی کیا۔
سیمینار میں ہاؤسنگ کمشنر شہاب الدین محمد، سکریٹری پندھاری یادواور ایڈیشنل کمشنر ہاؤسنگ رودر پرتاپ سنگھ کے ساتھ ملک و بیرون ملک سے آئے ماہرین میں مالا سنگھ، نالج پارٹنرگروپ ڈائرکٹر بلڈنگ کانسٹرکشن اتھارٹی سنگاپور کوہ لین جی، ایگزیکٹیو چیف یو این -ہیویٹیٹ گلوبل اربن آبرویٹری ڈاکٹر گورا مبوپ، ایم ڈی یو ڈی پی، اسکول آف آرکیٹکچر چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ سجاتا گوواڈا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔