میلبورن۔آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک کے پانچویں بار عالمی کپ جیتنے کے ساتھ ہی ونڈے کرکٹ کوالوداع کہنے کے بعد اب نائب کپتان بریڈہیڈن نے بھی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیاہے۔نیوزی لینڈ کوہراکر عالمی چمپئن ٹیم کے سینتس سالہ کھلاڑی ہیڈن نے ونڈے سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔وہ ونڈے کو الوداع کہہ دیں گے۔انھوں نے کہا تھا کہ ونڈے کو چھوڑنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ہیڈن نے ٹیم کی پانچویں عالمی کپ جیت کے بعد کہا کہ اس کے بعد آسٹریلیا ونڈے میں ایک نئے دور میں داخلہ حاصل کرے گا۔ہیڈن اور کلارک ونڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعدٹسٹ کرکٹ سے جڑے رہیں گے۔کلارک نے کہاتھاکہ وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈمیں ایشیز سیریز کیلئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ہیڈن نے اپنے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مزاقیہ لہجے میں کہاکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اپنے صبر اور اچھے مزاج سے انھیں بہت ہی متاثر کیاجس کے بعدانھوں نے ونڈے نہیں کھیلنے کافیصلہ کیاہے۔ہیڈن
نے کہانیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہمارے ساتھ بہت ہی اچھارویہ کررہے تھے۔اور بہترین طریقے سے پیش آرہے تھے۔میں اس طرح سے کرکٹ نہیں کھیل سکتامیں اس کے بعد ایک اور ونڈے نہیں کھیلنے والاہوں۔نیوزی لینڈ نے کپتان میکلم کی قیادت میں پہلی بار عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن انھیں آسٹریلیا کے ہاتھوں سات وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران ہیڈن نے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسلیجنگ کادفاع کرتے ہوئے کہاکہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے گروپ مرحلہ میں نیوزی لینڈ میں گزارے سات دنوں میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے ساتھ اتنا اچھا رویہ کیاکہ وہ بہت اچھا محسوس کرنے لگے۔ہیڈن نے ساتھ ہی نیوز ی لینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کیوی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کمال کامظاہرہ کیااوروہ بھی جیت کے حقدار تھے۔انھوں نے کہا مجھے لگتاہے کہ نیوزی لینڈبھی جیت کی حقدار تھی۔ہم نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈکاسامناکیااور ہو اتنے اچھے تھے کہ ہم ان کے سامنے کھڑے ہی نہیں رہ سکے۔میں ایسے کرکٹ نہیں کھیل سکتا ہوں۔اس لئے میں نے فائنل میں اسلیجنگ کی ۔میں اس کے بعدونڈے نہیں کھیلوں گا۔اسلئے چاہے جتنے بھی وقت کیلئے مجھے معطل کردیجئے۔
ماناجارہاہے کہ ہیڈن ٹسٹ سے جڑے رہیں گے اور س کے علاوہ مستقبل میں وہ کوچنگ کو اپناپیشہ بناسکتے ہیں۔