سڈنی۔ آسٹریلیا کی عالمی کپ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے چوٹ کے بعد کرکٹ کے میدان پر واپسی کرتے ہوئے ویسٹرن سببرس کی جانب سے سڈنی گیرڈ کرکٹ میچ میں نصف سنچری کے ساتھ ہی وہ فروری کے وسط میں شروع ہو رہے کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہونے کی راہ پر ہیں۔ تیسرے آرڈر پر اترتے ہوئے کلارک51 نے کریز پر تقریبا تین گھنٹے گزارکر دو چوکے اور ایک چھکا جمایا۔
ہیمسٹرنگ کی چوٹ کے بعد کھیل کے میدان میں واپسی کرتے ہوئے کلارک چیٹسوڈ اوول میدان میں اپنی اننگز سے مطمئن نظر آئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق کلارک نے کہاکھیل کے میدان میں واپسی کرنا یقینا شاندار ہے۔ جیسا آپ نے دیکھا ہو گا، کافی وقت نہ کھیلنے سے دھار کند ہو جاتی ہے اس لئے وسط ترتیب میں اترنے کے ساتھ واپسی کرنا شاندار ہے۔ کلارک 128 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد پوجڈین کی گیند پر مڈ آن پر کیچ تھما بیٹھے۔وہیں ورلڈ کپ سے پہلے فٹنس کیلئے جدوجہد کر رہے آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آج ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی ان بن کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ کرکٹ میچ میں آج کھیل کے میدان پر واپسی کرنے بعد کلارک نے کہا کہ ساڑھے چھ ہفتے ہیمسٹرنگ کی چوٹ پر قابو پانے کی وجہ سے ان کے اور ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے درمیان کسی قسم کی دراڑ نہیں ہے۔ کلارک نے کہامیرے لئے ایسا یقینی طور پر نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ ایسا کچھ لوگوں کیلئے ہو اور میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں یا کرکٹ آسٹریلیا کے ملازمین کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ہیمسٹرنگ کی شدید چوٹ کی وجہ سے کلارک کو دسمبر میں ہندوستان کے خلاف ہوئے پہلے ٹسٹ میچ کے بعد ٹسٹ سیریز سے ہٹنا پڑا تھا اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ نے باقی تین میچوں میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔