لکھنو¿:گریٹر نوئیڈا میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹر یونٹ کے قیام کیلئے تائیوان الیکٹرانکس اور الیکٹریکلس ایسوسی ایشن اور یو پی حکومت کے ڈیسکوں کے درمیان سمجھوتہ کے کاغذات پر آج وہیں پر ایک ہوٹل میں دستخط ہوا۔
اس سمجھوتہ کے بعد چیف سکریٹری آلوک رنجن نے بتاےا کہ گریٹر نوئیڈا میں اسکیم کے پہلے مرحلہ میں کلسٹر قیام کیلئے ۲۱۰ایکڑ آراضی گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ الاٹ کی گئی ہے جس میں تائیوان کے تاجروں کے ذریعہ اپنی یونٹوں کا قیام کیاجائے گا۔
پہلے مرحلہ میں ان یونٹوں کے قیام سے ایک لاکھ روزگار اور ۵۰۰ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی امیدیں ہیں۔ آئندہ مرحلہ میں اس اسکیم کو ایک ہزار ایکڑ میں الیکٹریکل اور الیکٹرانک مصنوعات کے تاجروںکو صنعت قائم کرنے کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے نمائندے کے طور پر موجود وزیر مملکت برائے توانائی یاسر شاہ نے وزیر اعلیٰ کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت آئی ٹی حلقہ میں کافی سہولتیں دے رہی ہے۔ پرنسپل سکریٹری آئی ٹی آر کے تیواری کے علاوہ اس موقع پر سی ای او جمنا ایکسپریس وے اتھارٹی سنتوش یادو، چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جی ایس نوین کمار، ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔