کلکتہ:وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ کلکتہ شہر کی شاندار ماضی کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کے باوجود کلکتہ شہر دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے اور صنعت کاری کیلئے موزوں 30شہروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہے ۔انٹر نیشنل رے ئل اسٹیٹ کنسلیٹی جے ایل ایل کی جانب سے سروے کی بنیاد پر تیار کی گئی دنیا کے سب سے زیادہ صنعت کاری اور رابطہ والے 30شہروں کی فہرست میں کلکتہ شہر کا نام شامل نہیں ہے ۔ہندوستان کی آزادی کے بعد ملک میں تیزی رفتار ترقی اور صنعت کاری کیلئے شناخت رکھنے والا کلکتہ شہر تنزلی کا شکار ہوتا جارہا ہے ۔جب کہ اس فہرست میں ہندوستان کے دو شہر قومی راجدھانی دہلی اور ممبئی کے نام شامل ہے ۔ا س فہرست میں ملک کی معاشی راجدھانی کے نام سے مشہور ممبئی کو 22واں مقام دیا گیا ہے ۔جب کہ قومی راجدھانی کو دہلی کو 24ویں فہرست پر رکھا گیا ہے ۔اس فہرست میں سب سے پہلے مقام پر جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ہے ۔