کلکتہ:کلکتہ ہائی کورٹ نے آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کو کلکتہ کے بریگیڈ میدان میں 14جنوری کوریلی کرنے کی اجات دیدی ہے ۔تاہم عدالت نے کہا ہے کہ صرف 4000مدعوئین کو شرکت کی اجازت ہوگی اور غیر مدعوئین کو پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔دوسری طرف کلکتہ ہائی کورٹ نے کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔عدالت نے دو ہفتے میں جواب طلب کرکے کہا کہ پولس کمشنر نے بذات خود آر ایس ایس کو فیصلے سے کیوں نہیں آگاہ کیا تھا۔
ایک دن قبل کلکتہ پولس کے جوائنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سپرتیم سرکار کے دستخط خط میں کہا گیا تھا کہ آر ایس ایس کو 14جنوری کو مجوزہ میدان میں ریلی کی اجازت نہیں ہوگی۔کلکتہ پولس کی دلیل تھی کہ بریگیڈ میدان چوں کہ کنگا ساگر میلہ میں شرکت کرنے والوں کی ٹریننگ میں استعمال ہورہا ہے ۔
میلہ میں آنے والوں کی گاڑیاں بھی یہی لگائی جاتی ہے اور یہ میلہ 18جنوری تک چلے گا ۔جب کہ آر ایس ایس نے بوکیلاش مندرمیدان کی بھی تجویز دی تھی اس میں 500سے زاید افراد کی گنجائش نہیں ہے ۔تاہم کلکتہ ہائی کورٹ نے آر ایس ایس کو بریگیڈ میدان میں ریلی کی اجازت دیتے ہوئے کلکتہ پولس سے کہا ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کی پوری کوشش کرے ۔