بارہ بنکی (نامہ نگار )کل ہند کانگریس کمیٹی کا ۱۲۸واں یوم تاسیس سول لائن میں واقع کانگریس دفتر پر ضلع صدر فواد قدوائی کی صدارت میں منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جتنے عرصے ملک کو آزاد کرانے کی جدوجہد میں گذارے ہیں اتنا عرصہ دیگر پارٹیوں کی زندگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قربانیوں اور خدمات کے ۶۲سال ہیں۔ کانگریس نے آزادی کی لڑائی لڑی ہے اور جمہوریت کی داغ بیل ڈالی ہے۔ ذرائع کی عدم دستیابی کے باوجود ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ ملک آج جو بھی ترقی کررہاہے وہ کانگریس کی دین ہے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی شیوکرن سنگھ ، گیا دین یادو ، عبدالرحمن ، رمن دیویدی ، کمل کمار چندیل ، بنسی لال گوتم ، طیب قدوائی، عرفان
چودھری، راجب بنتی راوت، شیوبہال ورما، محمد شاکر ، رام کرپال ورما وغیرہ موجود تھے۔