لکھنؤ( نامہ نگار)ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ آبپاشی وریونیو شیوپال سنگھ یادونے آج کہا کہ حکومت نے ریاست کے عوام کو سرد لہر اور سردی سے نجات دلانے کے لئے اضلاع اورتحصیلوںکے لئے بجٹ جاری کردیا ہے ۔ہر تحصیل میںغریبوںمیں
کمبل تقسیم کیلئے پانچ لاکھ اور الائو روشن کرنے کیلئے ایک ایک لاکھ روپئے دئے جاچکے ہیں۔انھوںنے کہاکہ اگر ریاست میںبھوک اور سردی سے کہیں کوئی موت ہوئی تواس کے لئے ضلع انتظامیہ،ضلع مجسٹریٹ ،ایس ڈی ایم اورتحصیل داربراہ راست طورپرذمہ دارہوںگے۔انھوںنے کہا کہ غرباء کی مددمیںلاپروائی برتی گئی تومیں سخت کارروائی کروںگا۔ ایس پی ریاستی صدردفترپرمنعقد اخبارنویسوںسے بات چیت میں مسٹر یادونے کہا سردی سے بچنے کیلئے اور لازمی تدابیر کرنے کیلئے اضلاع کوگزشتہ ۱۲نومبرکوہی بجٹ جاری کردیا گیا ہے۔انھوںنے کہا ضلع مجسٹریٹوں کوہدایت دی گئی ہے کہ غریبوںکوسردی سے بچانے کیلئے کمبل تقسیم کرائے جائیں اورالائو روشن کروائے جائیں۔ پیسے کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔انھوںنے کہا کہ حکومت نے ہدایت دی ہے کہ گاندھی آشرم سے خریدکرموٹاکمبل غرباء میں تقسیم کیاجائے ۔