بارہ بنکی۔(نامہ نگار)چیف سکریٹری ریونیو سریش چندر انے ڈی آر ڈی اے جلسہ گاہ میں ضلع میں چلنے والی مختلف ترقی اسکیموں کا جائزہ لینے کے بعد لوہیا گرام کمراواں میں کرائے گئے ریو نیو اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وہاں پر انہوںنے پورے گاؤں کا جائزہ کرتے ہوئے ، لوہیا آواس ، اندرا آواس ، بیت الخلاء ، گلیوں اور سی سی روڈ تعمیر وغیرہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
لوہیا گاؤں کمراواں میں منعقد چوپال کے دوران ضعیفی پنشن پانے والے ہری پرساد سمیت چار افراد کے نام تصدیق کے دوران متوفی کی فہرست میں ڈال دئے گئے ہیں موقع پر فریادیوں کے شکایت سننے کے بعد چیف سکریٹری نے ان کی پنشن فوری جاری کرنے کے ساتھ ہی ان کے نام متوفی فہرست میں ڈالنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کی ہدایت دی۔ سماجی کارکن پردیپ سارنگ نے کمراواں گاؤں سمیت چار پانچ گاؤں کے درمیان تقریباً چار سو بیگھا آراضی غرق آب ہونے کا معاملہ چیف سکریٹری کے علم میں لاتے ہوئے کہا کہ اگر پانی کی نکاسی کا بندوبست ہوجائے تو کافی آراضی زرخیز ہوجائیگی۔ چیف سکریٹری نے ہدایت دی کہ اس کے لئے مناسب کام کی اسکیم بناکر پیش کیا جائے۔
پردیپ سارنگ نے گاوں کے آس پاس کے کچھ نالوں کی پانی نکاسی کا بندوبست کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے گاؤں کے دوسرے علاقے کے کنارے منریگا کے تحت تعمیر تالاب کا معائنہ کیا۔ پرائمیری اسکول کے بچوں سے بات کرتے ہوئے تعلیمی اہمیت کے ساتھ ہی اسکول میں ہونے والے پروگراموں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ بلاک ترقیاتی افسر بنکی نے بتایاکہ ۴۱۔۳۱۰۲میں لوہیا گاؤں کی شکل میں منتخل کمراواں گاؤں کو سبھی پروگراموں سے صد فیصد مطمئن کردیا گیا۔
چیف سکریٹری نے بارہ بنکی فیض آباد روڈ پر شہر کے اندر جانے والی روڈ پر پی ڈبلیو ڈی سی ڈی ۔ ۳ کے ذریعہ بنائے جارہے ڈیوائڈر کے تعمیری کام کا معانئہ کرنے کے بعدجی آئی سی میدان میں زیر تعمیر آڈیٹوریم کے تعمیر ی کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوںنے ضلع خاتون اسپتال میں تعمیری کارپوریشن کام دینے والی تنظیم کے ذریعہ تعمیر کرائے جارہے سو بستروں والے میٹرنٹی یونٹ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی صحت مرکز سترک کے درمیان زچگی تحفظ اسکیم ، مستقل ٹھیکہ داری ، کنبہ بہبود پروگرام سمیت دیگر صحت خدمات کا جائزہ لیا۔
چیف سکریٹری نے ضلع مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا سمیت ضلع کے دیگر افسران کے ساتھ ڈی آر ڈی اے جلسہ گاہ میں منعقد جلسہ میں ۵۲لاکھ ورپئے سے زائد لاگت کے زیر تعمیر منصوبوں کی ترقی کے ساتھ ہی انتظامیہ کی اولیت حاصل ہونے والی متختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔