دفاتر میں یا گھروںمیں کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت صرف کرنے والے افراد میں اکثر آنکھوں میں درد کی شکایت پائی جاتی ہے لیکن اس کا حل انتہائی آسان ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر ۲۰منٹ میں ۲۰سیکنڈ تک آنکھیں اسکرین سے ہٹا کر ۲۰فٹ کے فاصلے پر موجود چیز پر مرکوز کرنے سے اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔کمپیوٹر اسکرین کی جانب مسلسل دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں سر اور گردن میں درد ہوجاتا ہے جبکہ دیگر مختلف مسائل کے باعث ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا پڑسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ۲۰منٹ کے بعد کمپیوٹر صارف کو ۲۰سیکنڈ کا وقفہ لے کر اپنے سے کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنا چاہئے۔