اٹاوہ(نامہ نگار)سول لائنس تھانہ علاقہ میں وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے پولیس کسی بھی واردات کا انکشاف کرنے میں ناکام ثانت ہورہی ہے۔گزشتہ شب ایک واقعہ گائوں نارائن پور امیں پیش آیا۔ یہاں پر گائوں کا ایک نوجوان ایک گھرمیں گھس گیا اورگیارہ سال بچی کی آبروریزی کی۔سول لائنس پولیس نے آدھی رات کے بعد خانہ پوری کے طورپر مقدمہ درج توکرلیا لیکن ملزم کو گرفتارنہیں کیا۔پولیس کے ذریعہ لڑکی کا آج طبی معائنہ کرایاجائے گا۔اس واردات کو انجام دینے کے بعد نوجوان فرارہوگیا ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔