بیجنگ: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کم نیند سے انسانی دماغ زیادہ تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے جس سے یادداشت اور اشیاء کو پہچاننے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ڈیوک یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر جون لو نے بتایا کہ ہماری تحقیق سے اخذ نتائج کے مطابق کم نیند کا دماغ کے تیزی سے بوڑھا ہونے سے تعلق ہے۔
مطالعاتی تحقیق 2005 میں شروع ہوئی تھی اور یہ تحقیق چینی نسل کے 55 سال سے زائد عمر کے افراد پر کی گئی جنھیں نیند کے دورانیے بارے معلومات پر مشتمل سوالنامے دئیے گئے اور ان کے دماغ کے حجم میں ساخت کے حوالے سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم آر آئی سکین ٹیسٹ لیے گئے۔ کم نیند لینے والے شرکاء کے دماغ عمومی طور پر بڑے پائے گئے اور ان کے مختلف اشیاء اور افراد کو پہنچاننے اور ادرا کی صلاحتیں نسبتاً زیادہ نیند لینے والوں کی نسبت کم پائی گئیں۔ ماہرین نے تحقیق سے اخذ کیا کہ کم نیند کا تعلق یادداشت اور ادرا کی صلاحیتوں میں کمی سے ہوتا ہے اور کم نیند لینے والوں کا دماغ عمر رسیدہ افراد جیسا ہو جاتا ہے۔
–