لکھنو ¿: سماج وادی پارٹی نے آج کہاہے کہ حکومت نے اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے جس کی دھمک پورے ملک میں سنائی دینے لگی ہے۔ اترپردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے جہاں پارلیمنٹ کی سب سے زیادہ ۰۸ نشستیں ہیں۔ اس ریاست کے ترقیاتی کاموں کے نقش قدم پر دوسری ریاستیں بھی چلنے کی کوشش کرر ہی ہیں۔ ترجمان راجندر چودھری نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ایک متبادل کے طور پر مدھیہ پردیش اور راجستھان میں پارٹی امیدوار بھی کھڑے کر رہی ہے۔ انہوں نے بتاےاکہ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور قومی صدرملائم سنگھ یادو جلد ہی دونوں ریاستوں میں بڑے جلسوں کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعلی نے پہلے ہی ایک درجن سے زائد رہنماو ¿ں کو وہاں تشکیل کرنے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے عوام بی جے پی اور کانگریس سے پریشان ہیںاور ان کا بھروسہ سماج وادی پارٹی پر بڑھا ہے کیونکہ انہوں نے دیکھاہے اترپردیش میں اس پارٹی نے محدود وسائل کے باوجود ترقی کی رفتار کو تیزی سے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کی پالیسیاں نہ تو عوام کے حق میں ہیں اور نہ ہی عوام کے حق میں ہیں ان دونوں نے ہی مل کر جمہوری ڈھانچہ کو تباہ کرنے کا کام کیا ہے۔