لکھنؤ:سما ج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اتوار کو رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچے۔ انہیں داہنے کندھے میں درد کی شکایت تھی۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کے کندھے کا ایکسرے کیا۔ رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹروں نے بتایا کہ کندھے کی ہڈی میں کسی قسم کی دقت نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ صحتمند بتائے جانے کے بعد انہیں تسلی ہوئی اور وہ واپس لوٹ آئے۔ لوہیا اسپتال کے ڈاکٹروں کو مسٹر یادو نے بتایا کہ گزشتہ کافی عرصہ سے اس قسم کے درد کی پریشانی ہورہی ہے، وہ کچھ دن ٹھیک رہتے ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کے کندھے میں درد ہونے لگتا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں انہیں سردی زکام اور معمولی بخار ہوا تھا جس کے سبب انہیں سنجے گاندھی پی جی آئی میں داخل کیا گیا تھا بعد میں وہ گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں بھی داخل ہوئے تھے۔