پرتاپ گڑھ :اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے 70کلو میٹر مسافت پر تھانہ کنڈا کوتوالی علاقے کے موضع اٹورا میں واقع ایک کنوئیں سے جمعرات کو لاپتہ طالبہ کی لاش پائی گئی۔ اہل خانہ نے آبروریزی کے بعد قتل کا خدشہ ظاہر کیا ۔ڈی ایس پی کنڈا اسیت شری واستو نے بتایا کہ ہائی اسکول کی طالبہ آرتی (16) بنت سرجیت سروج بدھ کو امتحان دینے گئی تھی جب وہ گھر نہیں پہنچی تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی۔ بعدازاں اس کی لاش گاؤں کے ایک کنوئیں سے برآمد ہوئی۔ پولس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دی ہے ۔پولس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔