مہوبہ:اتر پردیش میں مہوبہ کے سرینگر علاقے میں پولیس نے آج ایک کنویں سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جمبو گا¶ں کے رہنے والے ادے بھان کی بیوی راما کی لاش بستی کے ویرانے میں واقع ایک کنویں سے برآمد کی گئی ہے ۔ راما کی شادی ادے بھان کے ساتھ گزشتہ سال 20 جون 2014 کو ہوئی تھی۔
مہلوکہ کے والد نندو کشواہا نے جہیز کے مطالبے کے لئے قتل کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے تحریر دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ راما کو جہیز میں موٹر سائیکل اور سونے کی زنجیر نہیں دئے جانے کے لیے شادی کے بعد ہی ظلم روا رکھا جا رہا تھا۔ پولیس نے ادے بھان اور اس کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔