موہالی۔پلے آف میں جگہ پکی کرنے کی کوشش میں مصروف رائل چیلنجرز بنگلور کا پلڑا آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نیچے قابض کنگز الیون پنجاب پر بھاری ہوگا جب یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو ںگی۔
آرسی بی کو فتح سے کم پر قناعت نہیں کرے گا جس سے وہ چوتھے نمبر پر قابض راجستھان رائلس سے آگے نکل جائے گی اور پلے آف میں دعوی بھی پختہ ہو گا۔فی الحال آرسی بی 11 میچوں میں 13 پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ کنگز الیون پنجاب 12 میچوں میں صرف چار پوائنٹس لے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔بنگلور میں گزشتہ میچ میں آرسی بی نے پنجاب کو 138 رنز سے شکست دے دی تھی۔ آرسی بی کے پا
س کرس گیل، اے بی ڈی ولئیرس اور کپتان وراٹ کوہلی کے طور پر خطرناک بلے باز ہیں۔ آئی پی ایل کے موجودہ سیشن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سب سے اوپر پانچ بلے بازوں میں سے دو ڈی ولئیرس 436 رنز اور کوہلی 417 آرسی بی کے ہیں۔ گیل بھی 370 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر ہیں۔بولنگ میں آسٹریلیا کے مچل مارش گیندبازی کی بخوبی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ صرف آٹھ میچوں میں 16 وکٹ لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔شری ناتھ ، ڈیوڈ ویج اور ہرشل پٹیل نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہیں اسپنر ہجویندر چہل نے 10 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔دوسری طرف گزشتہ سیشن کی رنراپ پنجاب کیلئے یہ سیشن مایوسی بھرا رہا۔ جارج بیلی کی قیادت والی ٹیم 12 میں سے صرف دو میچ جیت سکی ہے۔ مسلسل سات شکست کے بعد وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اب اس کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے لہذا وہ آرسی بی کے رنگ میں بھنگ ڈال سکتے ہیں۔پنجاب کے پاس بھی مرلی وجے، نمن ووہرا، ردھمان ساہا، شان مارش، گلین میکسویل، ڈیوڈ ملر اور کپتان ملر کے طور پر جارحانہ بلے باز ہیں لیکن وہ ایک اکائی کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔
کل کے میچ میں آسٹریلیا کے جانسن اور مارش بھی نہیں کھیلیں گے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے وطن لوٹ رہے ہیں۔