لاہور: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم تنو ویڈز منو نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑے اور نئے قائم کئے۔ ان کی اس فلم کی شہرت میلبورن فلم فیسٹیول کی انتظامیہ تک بھی پہنچی جنہوں نے اداکارہ کو اس فلم میں عمدگی سے ڈبل رول نبھانے پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اہم خبر یہ ہے کہ کنگنا نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
بالی ووڈ کی چکا چوند سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈز پر یقین نہیں رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ یہ ایوارڈ قبول نہیں کریں گی۔ اداکارہ کو یہ ایوارڈ کو وصول کرنے کیلئے ان کی زیر تکمیل فلم کٹی بتی کی پوری ٹیم کے ہمراہ میلبورن آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ہمراہ میلبورن جائیں گی اور فیسٹیول میں شرکت کریں گی تاہم وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کریں گی۔