ممبئی: بالی ووڈ کے دو باصلاحیت فنکار اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار عرفان خان فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ (Divine Lovers) میں اکٹھے ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق فلم ؟؟ریوالور رانی‘‘ میں مرکزی کردار اداکرنے کے بعد کنگنا رناوت نے ہدایتکار سائی کبیر کی فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ سائن کرلی ہی جس ان کے ساتھ اداکار عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔اس سلسلہ میں سائی کبیر کا کہنا ہے کہ میں کنگنا اور عرفان کے ساتھ ایک نئی فلم ’’ڈیوائن لورز‘‘ بنانے جارہا ہوں جس کی کہانی ’’ریوالور رانی‘‘ کی طرح جارحانہ اور پرتشدد نہیں بلکہ اس کے الٹ اور بھارتی خواب ثابت ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہا فلم کی شوٹنگ ممبئی اور علی گڑھ میں کی جائے گی اور اس فلم میں لوئر مڈل کلاس کے حالات زندگی اور اس طبقے میں پائی جانے والی اخلاقی بدعنوانیوں کو دکھایا جائے گا۔کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سائیں کبیر کی اس فلم کی کہانی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ریوالور رانی‘‘ کی طرح مضبوط اور بہترین ہے جو ’’ریوالور رانی‘‘ سے مختلف ہے۔ انھوںنے جب مجھ سے اس فلم کے سلسلہ میں رابطہ کیا تو اسکرپٹ دیکھتے ہیں فوراً کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں اپنے کردار کے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیونکہ فلم کی عکسبندی کب شروع ہوگی کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ طے ہے کہ میرا کردار لوئر مڈل کلاس کی ایک لڑکی کا ہے جو بہت مضبوط ہے اور اسے ادا کرنا میرے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔عرفان خان کے متعلق سوال پر کنگنا نے کہا کہ ان کا شمار بالی ووڈ کے انتہائی باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے ان کے ساتھ مانی شنکر کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’’ناک آؤٹ‘‘ میں کام کرچکی ہوں امید ہے ایک مرتبہ پھر سینم اسکرین پرہماری جوڑی شائقین کو پسند آئے گی۔ حال دوسری طرف کنگنا رناوت کی فلم ’’ریوالور رانی‘‘ پہلے دو روز کے دوران باکس آفس پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مزید بزنس کے ساتھ کامیاب فلموں کے گروپ میں شامل ہوجائے گی۔اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ریوالوررانی‘‘ میں مجھے ایک غصیلی لڑکی کے کردار میں دکھایا گیا اور اس کردار کواپنی بہن کے منع کرنے کے باوجود ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور اپنے طور پر اسے ادا کرنے کی کوشش کی۔ فلم اب تک باکس آفس پر بہت زیادہ تو نہیں مگر کافی بہتر بزنس کررہی ہے اور میں پر امید ہوں کہ آئندہ چند روز میں یہ باکس آفس پر ایک ہٹ فلم کے طور پر نظر آئے گی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ صلاحیتوں کے باوجود فلموں میں ہیروئنز کا انتخاب مرد اداکاروں کی مرضی سے کیا جاتا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں خواتین اداکاروں سے برابری کا سلوک نہیں کیا جاتا، ایک ہیرو کو فون کیا جاتا ہے کہ کون سی اداکارہ کو فلم میں اس کے مقابل ہونا چاہیئے یا پھر ڈائریکٹر ہیرو کو آپشن دیتا ہے کہ ان میں سے کس اداکارہ کو ان کے ساتھ کام کے لئے کاسٹ کیا جائے۔ ان کے مطابق ہیروئنز کے انتخاب کا یہ انتہائی برا طریقہ ہے، اس میں ہمیشہ مرد اداکاروں کو ترجیح دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں آج بھی مردوں کی اجارا داری قائم ہے، اسی معتصبانہ رویے کی وجہ سے ماضی میں بہت سے کردار مجھے نہیں مل سکے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں چند ایک ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ اداکاراؤں کے ساتھ برابری سے کام لیتے ہیں، اس کا سب سے زیادہ کریڈٹ ہدایت کار راکیش روشن کو دیتی ہوں، اس کے علاوہ وکاس بھل، انوراگ کاشیاپ اور وکرم ادتیا موتوانے بھی خواتین سے اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔ اگر مرد اداکاروں کی بات کی جائے تو مسٹر پرفیکٹ عامر خان خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں اور خواتین اور مردوں کو برابر حقوق دینے کے حامی ہیں، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں عامر خان اور امیتابھ بچن سے بہت متاثر ہوں۔
دو حسینائیں ایک ساتھ پردے پر
ایک طویل عرصہ بعد ہندوستان میں خوبصورتی کی دو حسینائیں ایک ساتھ پردے پر آنے کے لئے بیقرار ہے۔ یہ حسینائیں ہیں سشمیتا سین اور ایشوریہ رائے بچن اور فلم ہے ایڈگرو پرہلاد ککڑ کی‘‘ ’’ہیپی اینورسری‘‘ سن 1994ء میں دونوں حسینائیں مس انڈیا مقابلہ کے بعد ایک دوسرے سے خوفزدہ تھیں۔ سشمیتا سین کو مس انڈیا کے بعد مس یونیورس بننے کا موقع ملا تھا اس وقت فرسٹ رنراپ رہیں۔ ایشوریہ نے اسے چیلنج کے روپ میں لیا تھا اور اس نے مس ورلڈ بن کر دکھایا تھا۔ سب جانتے ہیں ملک میں خوبصورتی کے رجحان کی آندھی اس وقت سے آئی تب سے ان کے درمیان بنی دراڑ کبھی بھری نہیں۔ اب ایش واپسی لے رہی ہیں اور سشمیتا بھی کام چھوڑے ہوئے ہے۔ ایسے میں پرہلاد ککڑ نے ان کے لئے خوبصورت موضوع ڈھونڈ نکالا ہے جو ابھی یہ بتانا نہیں چاہتے۔ خبروں کی مانیں تو ایش اس میں دو عمر کے کردار یعنی 28 سال اور 21 سال کی نبھائیں گی۔ فلم میں ایش کے ہیرو ابھیشیک بچن ہی ہوں گے۔ سشمیتا کا رول لکھا جارہا ہے۔ واقعی خوبصورتی کی دو حسینائیں پردے پر ایک ساتھ کیسے دکھائی دیں گی یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔