ممبئی: بالی ووڈ میں ان دنوں خبر گرم ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نکھل ایڈوانی کی لو اسٹوری فلم ’’کٹی بٹی‘‘ میں عمران خان سے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یوٹی وی موشن پکچرز کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی یہ فلم بالی ووڈ میں اب تک بنائی جانیوالی رومانوی فلموں سے قدرے مختلف فلم ہے۔ فلم کی عکس بندی ستمبر میں شروع کردیں گے۔ یہ ایک بہترین لواسٹوری ہے جس کا آئیڈیا اور فلاسفی بہت اچھی اور اس میں محبت کا عنصر ایک مختلف انداز میں دکھایا گیا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ کنگنا کو ایک اطالوی فلم میں کام کرنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ایک اطالوی فلم کی بھی پیشکش کی گئی ہے مگر دوسری فلموں کی عکسبندی میں مصروفیت کے باعث ابھی اس میں کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر فراغت ملی تو اس میں کام کرنے میں عار نہیں محسوس کروں گی۔ دوسری طرف کنگنا رناوت جنہوں نے اداکارہ جنہوں نے حال ہی میں فلموں میں کام کرنے کے اپنے معاوضے میں پچاس فیصد اضافہ کردیاہے کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ معاوضے کی حقدار ہے اور اسی لیے اس نے اپنی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے میں سات سال سے کام کررہی ہوں اور اس دوران میں نے جو تجربہ حاصل کیا ہے اسی بنا پر میں اب زیادہ معاوضہ طلب کر رہی ہوں واضح رہے کہ 2006 میں فلم ’’گینگسٹر‘‘اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی کنگنا رناوت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر کئی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں دوفلمیں کوئین اور ریوالور رانی ریلیز ہوئی ہیں جب کہ وہ اس وقت کٹی بٹی کے علاوہ دو اور فلموں ڈیوائن لورز اور تنو ویڈز منو2 میں مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔بالی ووڈ کی2011 ء کی کامیاب فلم ’’تنو ویڈزمنو‘‘ کے سیکوئل ’’تنو ویڈزمنو 2 ‘‘ میں کنگنا رناوت ڈبل رول میں نظر آئیں گی۔ فلم تنو ویڈزمنو کے سیکوئل کی نئی بات یہ ہے کہ اس میں ہیروئن کنگنا رناوت کے ڈبل رول کے ساتھ ساتھ فلم میں منّوکا کر دار اداکار آر مدھون ہی ادا کر رہے ہیں جو سپر ہٹ فلم تھری ایڈیٹس میں بھی اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز اس سال کے اختتام میں کر دیا جائیگا۔ اس فلم کا سیکوئل اسی جگہ سے شروع کیا جائے گا جہاں سے ’’ تنو ویڈز منو ‘‘ فلم ختم ہوئی تھی۔ اس فلم کے پارٹ ٹو میں اب کنگا رناوت اور اسے کے جوڑی دار آر مدھاون شادی کرتے نظر آئیں گے مگر ساتھ ہی اس فلم میں لو اسٹوری تین کرداروں کے گرد گھومے گی۔سیکوئل ’’تنو ویڈز منو 2 ‘‘ کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے شمالی انڈیا اور لندن کی مختلف لوکیشن میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ خوبرو اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئرکا آغاز 2006ء میں تھرلر فلم ’’گینگسٹر ‘‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ہی فلم میں کنگنا نے اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر فلم فیئر کا بیسٹ فیمیل ڈیبو ایوارڈ بھی جیتا۔ کنگنا رناوت 23 مارچ 1987ء کو ہماچل پردیش کے ایک قصبہ ’’بھمبلا ‘‘ میں پیدا ہوئیں‘ ابتدا میں والدین نے ایک ڈاکٹر بننے پر مجبور کرتے رہے بعد ازاں اپنے کیریئر کا رستہ خود چنتے ہوئے وہ سولہ سال کی عمر میں دہلی آگئی اور پھر ماڈلنگ شروع کردی پھر ڈائریکٹر اروند گوار کے تھیٹر میں اداکاری کے گر سیکھے۔2006ء میں کامیاب فلم ’’گینگسٹر ‘‘ دینے کے بعد کنگنا ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر بالی ووڈ کے آسمان پر چمکنے لگیں اور اسی برس ’’وہ لمحے ‘‘ جیسی ایک اور یادگار فلم اپنے چاہنے والوں کو دی‘ پھر 2007ء میں ’’لائف ان اے میٹرو ‘‘ فلم دی‘ 2008ء میں ’’فیشن ‘‘ فلم میں کام کیا جس پر بعد ازاں کنگنا کو نیشنل فلم ایوارڈ فار بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 2013ء میں ہریتک روشن کے ساتھ سائنس فکشن فلم ’’کرش 3 ‘‘ میں بہترین داکاری کی جو بالی ووڈ کی آل ٹائم فلم بن گئی۔ پھر رواں برس کامیڈی ڈرامہ فلم ’’کوئین‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر کے خود کو بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں کی صف میں شامل کر لیا ہے۔