نئی دہلی:دارالحکومت کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں کل ہونے والے پرتشدد واقعہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل شدہ وکلاء کی ٹیم نے آج اپنی رپورٹ پیش کر دی۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار پر حملے کے معاملے میں وکلاء نے جسٹس چیلمیشور اور جسٹس ابھے منوہر سوپرے کے بنچ کے سامنے آج سماعت کے دوران وکلاء کی چھ رکنی ٹیم کے علاوہ دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے بھی اپنی رپورٹ پیش کی۔ دہلی پولس کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل اجیت کمار سنہا نے اپنی رپورٹ پیش کرنے کیلئے کل صبح تک کا وقت دینے کی عدالت سے درخواست کی، جسے سپریم کورٹ نے منظور کر لیا۔ اس معاملے کی سماعت کل ساڑھے دس بجے ہوگی۔