پٹنہ:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹس لیڈر کنہیا کمار کی رہائی کے لئے ریاستی دارالحکومت پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں آج صبح سے مختلف طالب علم تنظیموں نے دھرنا اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ کئی مقامات پر ریل گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل ڈالا۔ طلبا تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے منسلک طلبا نے پٹنہ کے راجندرنگر ٹرمینل پر راجندرنگر- اندور ایکسپریس ٹرین کو روک دیا اور مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
دیگر بائیں بازو تنظیموں سے منسلک طلبا نے کنہیا کی رہائی کے لئے شمالی بہار کے دربھنگہ اسٹیشن پر تقریبا آدھے گھنٹے تک بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس کو روکے رکھا۔ معاملے کی معلومات ملنے کے بعد موقع پر پھنچي ریل پولیس نے طالب علموں کو سمجھا بجھا کر صورتحال کو قابو میں کیا ۔ اسٹیشن سے ے گاڑیوں کی اامد و رفت معمول پر آجانے کی اطلاع ہے . مدھوبنی سے حاصل معلومات کے مطابق طلبا تنظیموں نے مدھوبنی ریلوے اسٹیشن پر بھی جے نگر-سمستی پور پسنجر گاڑی کو آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت تک روک رکھا. یہاں بھی ریل پولیس کی مداخلت کے بعد ریل ٹریفک کا نظم بحال ہو سکا. کھگڑیا میں بھی طالب علم تنظیموں نے کنہیا کی رہائی کے لئے جانکی ایکسپریس ٹرین کو آدھے گھنٹے تک روکے رکھا۔
قابل ذکر ہے کہ جے این یو استوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کی رہائی کے لئے ریاست کی کئی طلبا تنظیموں نے آج جگہ جگہ دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ کئی تنظیموں نے ریل چکہ جام کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے ۔