نئی دہلی(بھاشا) سپریم کورٹ کے ذریعہ ۲۱۴ کوئلہ بلاکوں کا ایلاٹمنٹ منسوخ کئے جانے سے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے (کیڈ) پر معمولی اثر ہوگا اور اس میں ۷۰ کروڑڈالر تک کا اضافی بار پڑ سکتا ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایس بی آئی کی ریسرچ رپورٹ ایکوریپ کے مطابق کوئلے کے اضافی درآمد سے کیڈ پر اثر پڑے گا۔ حالانکہ اس درآمد بل اضافے کے زیادہ تر حصے کو بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے پورا کیا جاسکے گا۔ رواں مالی سال اپریل سے اگست کے دوران کوئلے کا درآمد بل ۹ء
۶؍ارب ڈالر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران یہ ۹ء۲۴؍ارب ڈالر پر پہنچ سکتا ہے جو اس سے قبل مالی سال سے ۵ء۸؍ارب ڈالر زیادہ ہوگا۔جب کہ دوسری جانب تیل در آمد بل کم ہوکر ۸ء۷؍ارب ڈالر پر آجائے گا کیونکہ تیل کی قیمتیں ۹۸ڈالر فی بیرل پر برقرار رہنے کی امید ہے۔ اسی کے مطابق کیڈ پر ۷۰ کروڑ ڈالر کااضافی بوجھ پڑسکتاہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنیوں نے ان بلاکوں میں دولاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے سرمایہ کاری کے ماحول کو معمولی طور پر جھٹکا لگاہے۔