ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ برس اپنی فلم کوئین کے ذریعے ہر ایک کو اپنا دیوانہ بنا لیا اور باکس آفس پر اپنی اداکاری سے چھا گئیں لیکن اب ہیروز ان کے ساتھ کام کرنے سے گھبرانے لگے ہیں۔ کنگنا نے رواں برس کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور سب ہی ان کی تعریف کر رہے ہیں مگر ہیروز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ڈائریکٹر ریما کگتی کی نئی فلم میں کنگنا کے ساتھ پہلے چھوٹے نواب سیف علی خان کو کاسٹ تو کر لیا گیا مگر اچانک انہوں نے معذرت کر لی۔ اسکے بعد ہدایتکارہ نے ارجن کپور سے رجوع کیا جنہیں اسکرپٹ تو پسند آ گیا لیکن انہوں نے بھی کنگنا کا ہیرو بننے سے انکار کر دیا۔ ڈائریکٹر اس فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع کرنا چاہتی ہیں مگر ارجن کپور اس دوران آدتییہ چوپڑا کی فلم میں مصروف ہوں گے جس کی وجہ سے بھی انہوں نے معذرت کی۔ تاہم یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ہیروز کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے سے اس لیے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں کنگنا کی فلمیں انہی کے گرد گھومتی ہیں اور ہیرو کا کردار سائیڈ پر ہی رہ جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے فلم کی مشہوری کا سارا کریڈٹ کنگنا ہی کو مل جاتا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا راناوت کو اپنی آئندہ فلم کے لئے ہیرو نہیں مل رہا ہے اس وجہ سے وہ فلم کی شوٹنگ شروع نہیں کر پا رہی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کار ریما کاگتی کر رہی ہیں۔ پہلے اس فلم کے لئے سیف علی خان کو سائن کیا گیا تھا لیکن پیسوں کا لے کر فلمکر سے ان کی بات نہیں بن پائی۔ اس فلم کو لے کر گزشتہ کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ اس کے بعد اس فلم کے لئے شاہد کپور کا نام آیا لیکن وہاں بھی بات نہیں بن پائی۔ فلم کے لئے بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور سے بھی بات کی گئی لیکن وہ آدت چوپڑا کی فلم میں مصروف ہیں۔ ایسے میں کنگنا کو پھر ایک بار اپنے کو اسٹار کا انتظار کرنا پڑیگااپ کو بتا دیں کہ کنگنا کو حال ہی میں ایک ایوارڈ فنکشن میں کنگنا کو فلم’کوئن‘ کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا۔ کنگنا نے اس فلم سے ناظرین سے خوب تعریف بٹوری تھی۔ وہیں کنگنا کے لئے خاص بات یہ تھی کہ اس ایوارڈ کو دینے کے لیے سدا بہار اداکارہ ریکھا صبح کے تین بجے کنگنا کے گھر گئی تھی۔ کنگنا نے اسے اپنی زندگی کا ایک خوشگوار لمحہ بتایا تھااب کنگنا کا انتظار کب ختم ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اتنے کلاکاروں کے بعد کنگنا کس اداکار کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ کریں گی۔