پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوئٹہ شہر کے ایک بازار میں اتوار کے دن ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ انیس دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔