بھونیشور۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کا خیال ہے کہ دیرینہ حریف پاکستان چھ سے 14 دسمبر کے درمیان یہاں ہونے والی ایف آئی ایچ چمپئن ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔پاکستان کو پول اے میں عالمی چمپئن آسٹریلیا، بیلجیم اور انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ میزبان ہندوستان، ہالینڈ، جرمنی اور ارجنٹائن پول بی میں ہیں۔سردار نے کل یہاں پہنچنے والی ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ناک آئوٹ مرحلے میں ان کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔انہوں نے کہامیں پاکستانی ٹیم کا ہندوستان میں استقبال کرتا ہوں۔ میں اس موقع پر انہیں نیک خواہشات دیتا ہوں۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں ہمارا ان سے مقابلہ ہوگا۔سردار نے کہاان کی ٹیم مضبوط ہے اور وہ اپنے پول میں کسی ٹیم کو شکست دینے اور اگلے دور میں پہنچنے کے قابل ہے۔چمپئن ٹرافی میں کھیل رہی ایشیا کی دونوں ٹیمیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مقابلہ ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں ہوا تھا جس میں سردار کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے جیت درج کی تھی۔وہیںدوسری جانبہندوستان کے ہائی پرفارمینس منیجر رولیٹ اولٹمینس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم چھ سے 14 دسمبر کے درمیان ہونے والی ایف آئی ایچ چمپئن ٹرافی میں اپنے اپنے حریفوں کو سخت ٹکر دینے اور پہلے میچ میں دنیا میں نمبر تین جرمنی کا سامنا کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ہم کوچ ٹیری والش کے جانے کے بعد ذمہ سنبھالنے والے اولٹمینس نے کلنگا اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد کہاٹیم آئندہ ٹورنامنٹ کو لے کر کافی حوصلہ افزائی ہے اور مسلسل مشق کر رہی ہے۔ ہمارے کھلاڑی مخالف ٹیموں کو سخت چیلنج کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہاہماری ٹیم جوش سے بھری ہوئی ہے اور جرمنی کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔اولٹمینس نے کہاامید ہے کہ ٹیم اسی جوش کے ساتھ میچ کھیلے گی اور اس کی حریف ٹیموں کو سخت چیلنج دے کر میچ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔