لکھنؤ۔ اترپردیش کوآپریٹیو چینی مل فیڈریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وی کے سنگھ نے بتایا کہ پیرائی سیشن ۱۴-۲۰۱۳ کے تحت کسان سہکاری مل رمالہ باغپت و دی باغپت کوآپریٹیو شگر ملس میں گنے کی پیرائی کا افتتاح ۱۵؍نومبر کو ہو چکا ہے۔ پیرائی کا کام شروع ہونے سے دونوں چینی مل علاقوں میں لوگ خوش ہیں۔ دونوں چینی ملوں میں پیرائی ضلع مجسٹریٹ؍ چینی مل کے ایڈمنسٹریٹر کے ذریعہ کیاگیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر کثیر تعداد میں کاشتکار، عوامی نمائندے اور علاقہ کے معزز افراد موجود تھے۔
مسٹر یادو نے بتایا کہ چینی مل رمالہ کے ذریعہ گنا پیدا کرنے والے کسانوں سے خرید کیلئے تقریباً ایک لاکھ کنتل گنے کا انڈینٹ جاری کرتے ہوئے گنے کی خریداری کا کام تیز رفتاری سے کیا جا رہاہے۔اسی طرغ باغپت مل کے ذریعہ تقریباً ۵۰ ہزار کنتل گنے کی خریداری کا کام بھی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی علاقہ و وسطی علاقہ کی باقی ۱۷ کوآپریٹیو چینی ملوں میں ۲۵؍نومبر تک پیرائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔