بارہ بنکی۔ (نامہ نگار)۔ اے ایس پی کی ہدایت میں کوتوالی پولیس ، سواٹ کی مشترکہ ٹیم نے لوٹ کی وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس لائن جلسہ گاہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایس پی عبدالحمید نے بتایا کہ شہر کوتوالی میں درج مقدمات کی پیروی کرتے ہوئے مذکورہ واردات کا انکشاف کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی نشاندہی پرکملا پسند گٹکے کے دو بورے، ۱۶۰ پنکھے، گیارہ ڈی فریزر، ۲۰۱ پیٹی بسکٹ، دس پیٹی، سیب، کلر ٹی وی اور انورٹر برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمین میں دھرمیندر یادو باشندی اوبری ، انل باشندہ گدیا، انکت و شیو کمار باشندہ اوبرا تھانہ کوتوالی شہر شامل ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ دھرمیندر یادو کی نشاندہی پر ضلع اور دیگر اضلاع کے گروہ کام کر رہے ہیں جس کا سرغنہ شاطر لٹیرا ببلو انصاری ہے۔
مذکورہ لوگ لکھیم پور کھیری و دیگر اضلاع میں موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر اور غیر قانونی اسلحہ سے لیس ہوکر قیمتی سامان سے بھرے ہوئے ٹرک کو لوٹ لیتے تھے اور ڈرائیور کو باندھ کر سامان اپنے قبضہ میں کر لیتے تھے ، ڈرائیور کو موبائل و نقد رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار مل
زمین کے قبضہ سے پولیس نے دو طمنچے، زندہ کارتوس و دو کارتوس برآمد کئے ہیں۔ ایس پی نے انکشاف کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔