نئی دہلی: مافیا ڈان ابو سلیم کی شادی کا چرچا میڈیا تو کیا کورٹ میں بھی عام ہو گیا ہے اس کی وجہ سے کورٹ نے جواب طلب کیا ہے۔ انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ٹرین میں شادی کی خبر کے سلسلے میں ممبئی پولیس کی ایک ٹیم بدھ کو پٹیالہ ہاؤس کے کورٹ پہنچی ۔ سلیم نے خوفیا طور سے شادی اس وقت رچائی تھی جب دہلی کی پولیس اسے ایک معاملے میں سماعت کے لئے لکھنؤ لے جا رہی تھی ۔ممبئی پولیس کی ٹیم نے کورٹ کے احاطے کے اندر اندر تعینات پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی۔ وہاں سلیم کو دن کے وقت رکھا گیا تھا۔ سلیم کے وکیل ایم ایس خان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی معلومات ہونے سے صاف انکار کیاہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کے لئے جمعرات کو لکھنؤ جائے گی۔ ممبئی کی ایک ٹاڈا کورٹ نے تھانے کے پولیس کمشنر سے عدالتی حراست میں سلیم کے شادی کرنے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے ۔میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق سلیم نے ممبرا کی ایک خاتون سے گزشتہ ماہ ٹرین میں شادی کی تھی ۔ ایک قاضی نے ممبئی سے فون پر نکاح پڑھایا تھا ۔ اگرچہ تفتیش کاروں کو ابھی تک ایسی کوئی چیز نہیں ملی ہے جو سلیم کی شادی کے بارے میں میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق ہو۔ غور طلب ہے کہ ممبئی کی ایک ٹاڈا عدالت نے تھانے پولیس کمشنر سے اس بارے میں تحقیقات کرنے کو کہا تھا کہ عدالتی حراست میں رکھا گیا ایک ملزم اجازت کے بغیر ٹرین میں شادی کیسے کر سکتا ہے۔ اس بات کا ذکر سلیم کے گاؤں سرائے میر میں بھی ہے ۔ لیکن کوئی بھی اس بارے میں کھل کر بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ پرتگال کی عدالت نے فرضی دستاویز سے ملک میں گھسنے کے الزام میں ابو سلیم کو ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے اس کی سابق دوست مونیکا بیدی پر بھی فرضی دستاویزات کی مدد سے پرتگال میں داخل ہونے کا مجرم پایا تھا اور دو سال کی سزا سنائی تھی۔
کون ہے وہ عورت
بتایا جا رہا ہے کہ جس خاتون سے ابو سلیم نے شادی کی ہے ، وہ کورٹ کی ہر پیشی میں اس کے ساتھ نظر آتی تھی ۔ مونیکا بیدی سے دوری بننے کے بعد اسی عورت سے ان کا فئیر ہو گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ، وہ سلیم کے بزنس کو سنبھالنے کا کام انجام دیتی ہیں۔