برازیلیا۔پچاس لاکھ سے کم آبادی کے ملک کوسٹا ریکا نے ایک سخت مقابلے میں یونان کی ٹیم کوپنالٹی ککس پر ہرا کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔جب دونوں ٹیمیں مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم میں ایک دوسرے کو مات نہ دے سکیں تو میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔کوسٹا ریکا نے پانچوںپنالٹی ککس پر گول کیے جب کہ یونان چوتھی پنالٹی پر گول نہ کر سکا اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوسٹا ریکا کے کپتا رویز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا جو میچ کے اختتامی لمحات تک قائم تھی۔
پہلے گول کے ایک منٹ بعد ایسا موقع آیا جب کوسٹا ریکا اپنی برتری کو دگنا کر سکتا تھا لیکن میچ ریفری یونان کے کھلاڑی کا ہینڈ بال دیکھنے میں ناکام رہا۔ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی لی ڈکسن کے مطابق اگر ریفری دیکھ لیتا تو یہ یقینی پنالٹی تھی۔یونان نے آخری منٹوں میں دس کھلاڑیوں پر مشتمل کوسٹا ریکا کی ٹیم پر پریشر بڑھانا شروع کیا اور آخر کار میچ کے 90ویں منٹ میں یونانی کھلاڑی سوکراتیس پاپاستاتھوپولوس نے گول کر کے میچ کو برابر کر دیا۔ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیمیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں اور میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔یونان کو پہلے ہاف میں زیادہ مواقعے ملے۔ یونان ایک موقع پر برتری حاصل کرنے سے صرف انچوں دور رہ گیا اور کوسٹا ریکا کے گول کیپر نیگرتے گرتے پاؤں سے یونانی کھلاڑی کی کک کوگول سے باہر پھینک دیا۔کوسٹاریکا نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب
کو حیران کیا ہے اور اپنے گروپ میں سات پوائنٹس حاصل کر کے سر فہرست رہا۔تین گروپ میچوں میں مخالف ٹیمیں کوسٹا ریکا کے خلاف صرف ایک گول کر سکیں۔ کوسٹا ریکا نے اٹلی اور یوروگوائے کو شکست دی جبکہ انگلینڈ کے خلاف اس کا میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔وہیںفورٹ لیزابرازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال عالمی کپ کے مقابلے میں میکسیکو اور ہالینڈ کے درمیان میچ آخری منٹوں میں اچانک دلچسپ ہوگیا جب میچ میں ایک گول سے پیچھے چلنے والی ہالینڈ کی ٹیم نے واپسی کرتے ہوئے 88 ویں منٹ میں گول کردیا۔ ویسلی اسنائڈر کے اس گول نے میچ کو برابری پر لاکھڑا کردیا۔ میچ میں چھ منٹ کا انجری وقت جوڑ ا گیا۔قبل ازیں فیسٹیل او اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے اس میچ کا گول کے بغیر پہلا ہاف بورنگ اور مایوس کرنے والا رہا۔ موسم بھی بہت گرم تھا درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا تھا۔ جس کی وجہ سے میچ کے دوران تین منٹ کا کولنگ وقفے بھی دیا گیا۔ دوسرے ہاف میں میکسیکو کے کھلاڑی جی او وانی دوس سانتوس نے 48 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ہالینڈ نے ایک کے بعد ایک کئی حملے کئے لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ آہستہ آہستہ ہالینڈ شکست کی طرف بڑھ رہا تھا۔ لیکن میچ کا وقت مکمل ہونے سے دو منٹ پہلے ہی مقابلہ پھر سے دلچسپ ہوگیا۔ چھ منٹ کے اضافی وقت میں ہالینڈ کی طرف سے کلاس جان نٹیلار نے گول داغ کرکے ٹیم کی جگہ آخری آٹھ میں پختہ کر دی۔ اس گول نے میکسیکو کو مسلسل چھٹی بار ورلڈ کپ کے دوسرے دور سے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ یہ دونوں ہی ٹیمیں اب تک کبھی بھی عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں نہیں پہنچ سکی ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں کوسٹا ریکا نے حیرت انگیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی اور اروگوے کو شکست دی اور انگلینڈ کے ساتھ ڈرا کھیل کرکے یہ ٹیم گروپ ڈی میں سب سے اوپر رہی۔ ٹیم کے مڈفیلڈر نے کہا ہے کہ دنیا کی 28 ویں نمبر کی ٹیم کے کھیل سے اس وقت دیگر ٹیمیں ضرور فکر مند ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے لئے فٹ بال میں تاریخ رقم کرنے آئے ہیں۔ آخر دنیا بھی تو دیکھے کی کوسٹا ریکا کیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ ہم کتنا آگے تک جاسکتے ہیں لیکن ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے یہاں آئے ہیں۔ ہماری ٹیم بے فکر ہے لیکن سست نہیں۔ چوتھا ورلڈ کپ کھیلنے والی کوسٹا ریکا دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے آخری سولہ مقابلے میں پہنچی ہے۔ پچھلی بار 1990 میں اسے چی وسلووا یا نے اس دور سے آگے بڑھنے نہیں دیا تھا۔یونان کی ٹیم اس عالمی کپ کے اپنے تین مقابلوں میں صرف دو گول ہی کر سکی ہے۔
اس کی تصویر ایک خود حفاظتی ٹیم کی قائم ہوئی ہے۔ یونان کے کوچ فرنانڈو سانتوس ٹیم کی اس تصویر سے کافی ناراض رہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یونان جوابی حملے کرنے کی ماہر ٹیم ہے۔ دوسری طرف اقتصادی بحران سے دوچار یونان کے باشندے اپنی ٹیم کی اس کارکردگی سے خوش ہیں۔ ٹیم کے کوچ سانتوس کا معاہدہ پیر کو ختم ہونے جا رہا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اگرچہ وہ معاہدہ کو آگے بڑھانے نہیں جا رہے ہیں۔