چنئی: انڈین کوسٹ گارڈ نے سیلاب سے متاثر چنئی میں جاری راحت اور پچاؤں کاری کی مہم میں وہاں پھنسے ہوئے تقریباً 3400 افراد کو کل شام تک صحیح سلامت نکال لیا۔
کوسٹ گارڈ کے رابطہ عامہ افسر (پی آر او) نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ہوائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور اب تک تقریباً 5400 کلو گرام راحت کا سازو سامان لوگوں کو دستیاب کرایاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساحلی محافظوں نے پڈوچیری جواہر لال پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی (جے آئی پی ایم آر) کے تعاون سے چلتی پھرتی میڈیکل کیمپوں کا بھی انتظام کیا ہے ۔ اس کے تحت سیلاب میں زیر آب 100-150 گاؤں میں لوگوں کی طبّی جانچ کرکے انہیں دوائیں فراہم کرائی گئی ہیں۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے راحت اور بچاؤ کی مہم جاری ہے ۔ اس مہم میں ساحلی محافظوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کے تقریباً 29050پیکیٹ ، پانی کی 34660 بوتلیں اور 3450 چادریں اور کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔