ممبئی (بھاشا) کولابہ۔ سیپز میٹرو پروجیکٹ کیلئے ۱۴ میں سے ۹کمپنیاں ہی اہلیتی معیار کے مطابق پائی گئی ہیں۔ ممبئی میٹرو پولیٹن ترقیاتی اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے مطابق بولی لگانے کے قبل عمل کے تحت تقریباً ۱۴ کمپنیوں نے اپنی تجاویز پیش کی تھی جن میں سے۹ کومعیار کے مطابق پایا گیا۔
بولی سے قبل عمل میں معیار کے مطابق اہلیت رکھنے والی کمپنیوں میں پالونجی مستری کی ایف کان انفرا اسٹری
کچر۔کیو میٹروبڈ، ٹاٹا کی سر براہی والی کانٹیننٹل انجینئرنگ کارپوریشن۔آئی ٹی ڈی سیمنٹیشن انڈیا۔ٹاٹا پروجیکٹس، ڈوگس ۔ سوما اور آئی ایل اینڈ ایف ایس انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن۔ چائنا ریلوے شامل ہیں۔ واضح ہو کہ میٹرو کا یہ سکشن ۳۲ء۵ کلو میٹر لمبا ہے۔ ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن اب تجاویز کے لئے اپیل جاری کرے گا۔