بگوٹا ۔ 04 مئی (یو این این) کولمبیا کے مغربی علاقے میں سونے کی ایک غیر قانونی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے کارکنوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ امدادی کارکنوں نے میڈیا کو بتایا کہ کاؤکا کے علاقے میں زمین میں 30 میٹر کی گہرائی میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد سے 12 کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں۔ کولمبیا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ کان کنی کے شعبے میں پیش آنے والا دوسرا ہلاکت خیز حادثہ ہے۔