پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے فوڈ محکمہ کے ذریعہ کولڈ ڈرنک کے سیمپل کی کرائ گئ جس میں کانچ کے ٹکڑے پاے گئے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بے حد خطرناک ہیں۔ جس کے پینے سے کڈنی اور لیور کیلئے مزید خطرہ لاحق ہے ،محکمے کے ذریعہ کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے ۔چیف فوڈ سکیورٹی انسپیکٹر امت شری واستوا نے بتایا کہ ترقیاتی بلاک سنڈوا چندیکا علاقے کے کشن گنج بازار کے شیام ٹریڈرس فرم پر دو ماہ قبل چھاپہ مار کر لہر اور سیون اپ کا سیمپل لیا گیا تھا جس کی ڈیٹ اکسپائر تھی اور جانچ کیلئے سیمپل بھیجا گیا تھا جو جانچ میں فیل ہو گیا اور اس میں باریک کانچ کے پیسے ہوئے ٹکڑے پائے گئے ،جانچ رپورٹ فرم کو ارسال کرکے اس کے خلاف عدالت میں مقددمہ دائر کیا جائے گا ۔