حیدرآباد۔ چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ کل ان کی ٹیم بڑا سکور نہیں بنا پائی۔لیکن کے کے آر کے اسپنروں نے بہت اچھی گیند بازی کی۔ اس وکٹ پر 160 کے اسکور کا دفاع کرنا مشکل تھا حالانکہ ہمارے تیز گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کل رات یہاں کھیلے گئے میچ میں کپتان گوتم گمبھیر کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے چمپئنس لیگ ٹی 20 میں چنئی سپرکنگس پر جیت درج کی۔ دھونی کے کے آر کی اننگز کے دوران ایک وقت ایشور پانڈے کو گیند سونپنا چاہتے تھے لیکن موہت شرما گیند بازی کیلئے آئے ۔ انہوں نے فیصلہ تبدیل کرنا چاہا لیکن موہت رن اپ پر آ چکے تھے اور اس وجہ سے امپائر نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ اس بارے میں دھونی نے کہا کہ ایشور کو موہت سے کہنا چاہیے تھا کہ کپتان نے مجھے اس سرے سے گیند بازی کرنے کے لئے کہا ہے۔اس میچ میں رسل نے 25 گیندوں پر 58 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت بنے رہنا اور حال میں کیریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل ) میں کھیلنے کا تجربہ ان کے کام آیا۔یہ کیریبین آل راؤنڈر نے کہا کہ میں صرف مثبت بنا رہا۔ میں سی پی ایل میں کھیل کر آیا ہوں اور میں نے خود کا حوصلہ برقرار رکھا۔ ڈویسے نے بہترین بلے بازی کی۔ ہم نے اسٹرائک روٹیٹ کی اور اس نے مجھ سے مثبت بنے رہنے کو کہا۔آپ کی پاورکے بارے میں رسل نے کہاجب آپ کی مشق کے دوران سخت محنت کرتے ہو تو یہ قدرتی بن جاتی ہے۔ یہ سب کچھ مثبت بنے رہنے سے منسلک ہے۔ ٹی 20 میں مجھے کرارے شاٹ لگانا پسند ہے۔ اچھے وکٹ پر یہ معنی نہیں رکھتا کہ گیندباز کون ہے۔ وکٹ سے زیادہ اسپن نہیں مل رہی تھی اور میں نے اشون اور جڈیجہ کے سامنے حوصلہ برقرار رکھا۔