نئی دہلی:شاہدرہ کی وویک وہار وارڈ 239 سے کونسلر بہن پریتی آج اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔
کانگریس کی دہلی یونٹ کے صدر اجے ماکن نے محترمہ پریتی کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس کے نظریات اور اصولوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شمولیت سے انہیں خوشی ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کی شمولیت سے شاہدرہ اسمبلی حلقہ اور جمناپار میں کانگریس کو تقویت ملے گی اور ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی میں انتہائی جوش و خروش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ پریتی نے تین بار کونسلر کا الیکشن جیتا ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ووٹروں پر ان کی خاص پکڑ ہے اور عوام ان پر کافی اعتماد کرتے ہیں۔
محترمہ پریتی نے کہا کہ پہلے بھی وہ کانگریس میں تھیں اور پھر اپنے واپس آنے پر انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے ۔
محترمہ پریتی نے کہا ہمارے ووٹر ہمارے کنبے کے اراکین ہوتے ہیں اس لئے ان کے حق کے لئے لڑائی لڑنا ہمارا فرض ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی کانگریس کا حصہ رہے ہیں۔ وہ پوری ایمانداری اور وفا داری سے کانگریس کے ساتھ کام کریں گے ۔