کانپور(نامہ نگار)۔ وجے نگر واقع پرائمری وجونیر اسکول کے قریب کوڑاجمع ہونے کے سبب بچوں کواسکول آنے جانے میں مشکل کاسامنا کرنا پڑتا تھا۔ کوڑا جمع ہونے کی وجہ سے بچے کئی مرتبہ بیمار ہو جاتے تھے ۔ عام آدمی پارٹی کے سکریٹری بھارت راج یوگی نے بتایا کئی مرتبہ اس کی شکایت کارپوریشن ودیگرانتظامیہ افسران سے کئی گئی لیکن شکایت پرتوجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسئلہ سابقہ کی طرح قائم ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کو اسکول کے اساتذہ وطلباء نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں انور علی ، شیخ امام الدین رام گوپال وغیرہ موجود تھے۔