لکھنؤ۔آل انڈیا مسلم ویلفیئر کمیٹی شہر کمیٹی کے عمران خان بھارتی اورسیکڑوں مسلمانوںنے میونسپل کارپوریشن افسران کے رویے پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے مبارک مہینہ رمضان شریف شرو ع ہو چکا ہے لیکن نویگ کنیا مہاودیالیہ راجندر نگر کے سامنے بنے جدید کوڑا گھر کا شٹر تقریباً ۱۵ دن سے ٹوٹا پڑا ہے جس کے سبب سارا کوڑا گھر اور کوڑے گھر کے برابر میں بنی مسجد میں آنے جانے والے مین گیٹ تک کوڑے کا انبار لگا ہوا ہے۔ ۱۵ دنوں سے نہ تو شٹرٹھیک کرایا جا سکا اور نہ ہی کوڑا اٹھوایا گیا۔ کوڑے کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو سے روزہ دارو ں وتکیہ انگارا شاہ میں رہنے والے سیکڑوں مسلم کنبوں کو رمضان کے مہینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
عمران خان بھارتی نے کہا کہ ریاستی حکومت سمیت ضلع انتظامیہ نے خاص کرشہر کی مسلم بستیوں میں صفائی کاحکم دیا ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کے افسران نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ مظاہرہ میں حافظ سجاد عالم، محمد سلیم خاں، حاجی عبدالقادر، کلو خان، حاجی عبدالرحمان، نور محمد، رئیس احمد، ممتاز احمد، منیر علی، معین الدین، عزیز الرحمان وغیرہ موجود تھے۔