دبئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بلے بازی میں ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی سرفہرست ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلئیرز، تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جارج بیلی اور چوتھے نمبر پر جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ براجمان ہیں، اس کے علاوہ سری لنکا کے سنگاکارا، ہندوستان کے مہندر سنگھ دھونی، انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ، ہندوستان کے شکھر دھون جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں ، آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت بالرز میں سعید اجمل جبکہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ہے۔ٹاپ ٹین بلے بازوں میں دسواں نمبر پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق کا ہے جن کی حالیہ رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوئی ہے۔بالنگ میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کا جادو سر
چڑھ کر بول رہا ہے اور وہ بہترین بالرز میں سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین، تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹیفن فن اور پانچویں نمبر پر بھارت کے رویندر جدیجا موجود ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے محمد حفیظ 12 ویں اور جنید خان 15 ویں نمبر پر ہیں۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کے آل راؤنڈرز میں پروفیسر کی عرفیت سے مشہور پاکستان کے محمد حفیظ پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر انجیلو میتھیو، تیسرے پر شکیب الحسن، چوتھے نمبر پر رویندر جدیجا، پانچویں نمبر پر شین واٹسن، چھٹے نمبر پر تلکارتنے دلشان جبکہ ساتویں نمبر پر بوم بوم آفریدی موجود ہیں۔