ویلنگٹن۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹ کپتان مارٹن کرو کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے اگلے سال 50 اوور کا عالمی کپ جیتنے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے اگر مہندر سنگھ دھونی ٹسٹ کپتانی وراٹ کوہلی کو سونپ دیں۔کرو نے کہا ، ” میں کہنا چاہوں گا کہ اگر ہندوستان کو اگلے ورلڈ کپ میں اپنے خ
طاب کا دفاع کرنا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ایم ایس دھونی کو کہیں نہ کہیں آرام لینا ہوگا ، ضروری نہیں کہ وہ کھیلنے سے آرام لے لیکن ایسا ہو سکتا ہے کہ ورلڈ کپ تک وہ ٹسٹ ٹیم کی کپتانی نہیں کرے جس سے کہ وہ تازہ ہو جائے اور عالمی کپ کے لئے تیار ہو جائے۔ اس لئے یہاں کچھ چیزیں ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آج دوسرا اور آخری ٹسٹ ڈرا کھیلا جس میں میزبان ٹیم کے کپتان برینڈن میکلم ٹرپل سنچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بنے۔ نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے جیتی۔ کرو نے اگرچہ بات چیت میں دھونی کو شاندار کھلاڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ، ” مجھے لگتا ہے کہ وہ شاندار کھلاڑی ہے ، کبھی کبھی بے مثال بھی ، یہ دیکھتے ہوئے کہ وہ تمام فارمیٹس میں کھیلتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی مجھے حیرت ہوتی ہے کہ وہ ٹسٹ کرکٹ کو کس طرح دیکھتا ہے۔ میں اسی آغاز کو اٹھانا چاہتا ہوں۔ ویسے مجموعی طور پر وہ شاندار کھلاڑی ہے۔