ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ اور رنبیر یوں تو اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اوراپنے چاہنے والوں کو تھوڑا سا پریشان بھی کردیتے ہیں اور اب ایک بار پھر کترینہ خبروں کی شہ سرخیوں میں موجود ہیں کیونکہ انہوں نے پرزور انداز میں رنبیر سے اپنی منگنی کی تردید کردی ہے۔بھارتی انگریزی روزنامہ کے مطابق کترینہ کے ترجمان نے کترینہ کی رنبیر کپور سے منگنی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جتنی خبریں آرہی ہیں وہ بے بنیاد اور افواہوں پر مشتمل ہیں جب کہ گزشتہ ماہ نئے سال کے آغاز سے چند روز قبل رنبیر کپور اور کترینہ کے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائے جانے کی خبریں میڈیا کی زنینت بنی رہیں تاہم کسی جانب سے بھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب رنبیر کپور نے بھی کبھی کترینہ سے اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی اور ہمیشہ میڈیا کو ظاہر کیا کہ ان کے اور کٹرینہ درمیان دوستی کے علاوہ کچھ اور نہیں، لیکن شاید ہی کوئی مہینہ ہوگا جب اس جوڑی کے تعلقات کی خبریں میڈیا کا حصہ نہ بنتی ہوں یعنی کچھ تو دال میں کالا ہے۔