کانپور۔(نامہ نگار)چمن گنج علاقے میں غیر قانونی طریقے سے بجلی کی کٹیا لگانے کے جھگڑے میں ایک نوجوان کو اس کے پڑوسی نے گولی مار کر زخمی کردیا۔
نوجوان کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ قاتل فرارہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ چمن گنج کے نالاروڈ واقع عرشی عزیز(۴۰)کا چمڑے کاسامان بنانے کا کارخانہ ہے۔کل دیر رات اس کا پڑوسی شیخوکے ساتھ بجلی کے تار میں کٹیالگانے کی کوشش کررہاتھا۔مخالفت کرنے پر دونوں کا جھگڑاہوگیا۔مقامی لوگوں کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا اورشیخو وہاں سے چلاگیالیکن دیر رات شیخواپنے دوستوں کے ساتھ عرشی کے گھر پر پہنچااوراسے گھر سے باہر بلاکر دیسی پستول سے گولی ماردی۔
عرشی کو اہل خانہ اسپتال میں لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ اس واردات کے بعد پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اورکثیر تعداد میں پولیس عملے کو تعینات کردیا۔ پولیس نے شیخو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم فرارہے اورپولیس اس کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔پولیس نے عرشی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔