گوہاٹی، 30 ستمبر (یواین آئی)شمالی مشرقی فرنٹیر ریلوے کے کٹیہار ڈویژن کے تحت ایک ریل لائن پر چار دستی بم برآمد ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے تک معطل رہی۔این ایف آر کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ دو پٹرول مین جیون سنگھ اور مہش شاہ نے آج صبح 6 بج کر 55 منٹ پر دیکھا کہ کٹیہار ڈویژن کے مکریا جنکشن اور اعظم نگر روڈ اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائن پر دو دستی بم پڑے ہوئے تھے۔ جب انہو ںنے بم کو ہٹانے کی کوشش کی تو وہ پھٹ گیا۔بعد میں اسی جگہ سے کچھ دوری پر ریلوے لائن پر دو اور بم پڑے ہوئے ملے جس کے بعد اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمدوفت روک دی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پولس سے کلیئرنس ملنیکے بعد 12 بج کر 10 منٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی۔اس واقعہ کی وجہ سے مہانندا ایکسپریس ،اودھ آسام ایکسپریس، شتابدی ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینوں اور مال گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔