نئی دہلی، یکم دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن اراکین نے کپاس اور دھان کی خریداری نہ ہونے اور ان کی کم از کم
سہارا قیمت سے کم قیمت پر فروخت پر زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک کیلئے ملتوی کرنی پڑی
کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے اراکین حکومت سے اس مسئلے پر جواب دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ جواب نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین صدر نشیں کی نشست کے سامنے آکر نعرے بازی کرنے لگے۔ کانگریس کے احمد پٹیل اور سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے وقفہ صفر کے دوران بالترتیب کپاس اور دھان کے کسانوں کا مسئلہ اٹھایا۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی کے کورین نے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی پہلے پانچ منٹ اور پھر گیارہ بجکر 50 منٹ پر دوپہر بارہ بجے تک کارروائی ملتوی کردی۔