میر پور۔ سری لنکا اور پاکستان کے ہاتھوں مایوس کن شکست کے باوجود ہندوستاان کے مڈل آرڈر کے بلے باز امباتی رائیڈو نے قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی اور ٹیم کے اپنے ساتھیوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اور ٹیم وہ ہر مم
کن کوشش کر رہی ہے جو وہ کر سکتی ہے ۔ رائیڈو نے افغانستان کے خلاف یہاں بدھ کو ٹیم کے آخری راؤنڈ رابن میچ کے موقع پر کہا کہ وہ دھونی بھائی سے بہت کچھ سیکھ رہا ہے ۔ پاکستان کے خلاف اس نے شاندار کام کیا ۔ ہم ہار رہے ہیں لیکن ہم کافی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور جیسا کہ آپ نے دیکھا ہم نے جو میچ گنوائے وہ کافی قریبی تھے ۔ہم پورا زور لگا رہے ہیں اور ایک کرکٹر کے طور پر ہم صرف یہی کر سکتے ہیں ۔ اگر بنگلہ دیش گزشتہ چمپین پاکستان کو آج ہرا کر الٹ پھیر کر دیتا ہے تو ہندوستاان کو افغانستان کو بونس پوائنٹس کے ساتھ شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے کا موقع مل سکتا ہے ۔ رائیڈو نے کہا کہ ہم کل بونس پوائنٹس کے ساتھ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے ۔ہماری توجہ صرف بونس پوائنٹس کے ساتھ جیت پر ٹکا ہے ۔ہم آج کے میچ کے بعد حیثیت کا تعین کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی ( افغانستان کی ) ٹیم کی بولنگ بہت اچھی ہے جیسا کہ ہم نے مقابلہ میں دیکھا ہے ۔ہمیں صرف اس بات پر دھیان دینا ہوگا کہ ہم رن بنائیں ۔ رائیڈو نے پاکستان کے خلاف 62 گیندوں میں 58 رن بنائے اور روندر جڈیجہ ( 49 گیند میں ناٹ آئوٹ 52 ) کے ساتھ مل کر ٹیم کاا سکور آٹھ وکٹ پر 245 رن تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ہندوستاان نے تقریبا فتح کر ہی لی تھی لیکن شاہد آفریدی نے رودرن اشون کے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے جڑکر پاکستان کو ایک وکٹ کی اہم جیت دلا دی ۔ مسلسل دو میچوں میں شکست کے بارے میں رائیڈو نے کہا کہ اگر آپ میچوں پر توجہ دو تو مجھے لگتا ہے کہ تمام ٹیموں کو درمیان کے اورو میں جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وکٹ سست ہے اور گیند تھوڑا رک کر آ رہی ہے ۔ رائیڈو نے کہا کہ کافی وکٹ گر رہے ہیں اس لئے ہمیں ٹک کر کھیلنا ہوتا ہے اور آخر میں اننگ کا اسکور 350 رن نہیں ہو کر 250 رن ہوتا ہے ۔ لیکن ہم آخری گیند تک جا رہے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم رن نہیں بنا رہے ۔ تمام ٹیموں کے ساتھ ایسا ہی ہے ۔