میرپور۔آسٹریلیا سے ٹاس ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے کپتان سیمی کی جارحانہ اننگ کی بدولت آج آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے سامنے ایک سو نواسی رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سلامی بلے بازی کرس گیل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ترپن رنوں کی اننگ میں دو چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ جبکہ سیمنس نے چوبیس رن بنائے۔ کپتان سیمی نے میچ کے آخری اوور میں دو گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگاکر آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے میکسول نے سب سے زیادہ پینتالیس رن بنائے انہوںنے اپنی اس اننگ میں تین چھکے اور پانچ چو
کے لگائے جبکہ دوسرا سب سے زیادہ اسکور آسٹریلیا کی جانب ہاگ نے بنایا جنہوںنے چھبیس گیند کھیل کر ایک چھکا اور دو چوکو ںکی مدد سے پینتیس رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیند بازی کے شعبے میں نرائن اور سیمولس نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ سنتوکی کو ایک وکٹ ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے گیند بازی کے شعبے میں اسٹار ک مہنگے ثابت ہوئے جنہوںنے چار اوور میں پچاس رن دیکر دو وکٹ حاصل کئے ۔