برلن۔پاکستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ ملک کے پہلے کروڑ پتی فٹبالر بن گئے اکیس سالہ کلیم اللہ کا کرغستان کے فٹبال کلب ایف سی ڈورڈوئی سے دس ملین کا معاہد ہ ہوا ہے، وہ لیگ میں مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی پیشہ ور کھلاڑی بننے کا خواب تھا۔ میں نے اس کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے اور خلاف توقع جلدی کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ دیا ہے، کلیم اللہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی پیشہ ور کھلاڑی بننے کا خواب تھا۔ میں نے اس کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے اور خلاف توقع جلدی کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ دیا ہے۔ میرا اگلا ہدف اب یورپی لیگ میں کھیلنا ہے۔ کلیم اللہ کے بقول قومی ٹیم کے بحرین سے تعلق رکھنے والے کوچ شاملان نے بھی پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی تربیت کی ہے۔ کلیم اللہ کا تعلق شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چ
من سے ہے جوعناب شاہی انگوروں اور فٹبالرز کی پیداوار کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ پاکستان کے دو سابق کپتان جدید خان اور عیسیٰ خان اسی شہر کے باسی تھے۔ کلیم اللہ کہتے ہیں کہ انہیں فٹبال کا شوق عیسیٰ خان کو پاکستان کی طرف سے کھیلتے دیکھ کر ہی پیدا ہوا، جو ان کے چچا زاد بھائی بھی ہیں۔ کلیم اللہ ان دنوں ہندوستان کے دورے پر پاکستان فٹ بال ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ اتوار کو بنگلور میں دوستانہ سیریز کے پہلے پاک ہندوستان میچ میں میزبان ملک نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی کپتان کے مطابق پاکہندوستان سیریز سے ان کی ٹیم کو اگلے ماہ ہونے والی ایشین گیمز کی تیاری کا بھی بھرپور موقع مل رہا ہے۔